ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹکٹ کینسل کرانے پر ری فنڈ نہیں کرنے والی ایئر لائنس پر ہوگی کارروائی:گجپتی راجو

ٹکٹ کینسل کرانے پر ری فنڈ نہیں کرنے والی ایئر لائنس پر ہوگی کارروائی:گجپتی راجو

Sat, 10 Jun 2017 11:43:47    S.O. News Service

نئی دہلی، 9؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو نے ٹکٹ کینسل کرانے پر مسافروں کو ری فنڈ نہیں کرنے والی ایئر لائنس اور ٹریول پورٹلز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔گجپتی راجو نے جمعہ کو کہا کہ انہیں شکایات ملی ہے کہ ٹکٹ کینسل ہونے کے معاملات میں ایئر لائنس اور ٹریول پورٹل کی طرف سے مسافروں کو کوئی ری فنڈ نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔تمام سرکاری ٹیکس اور فیس ہر حال میں ری فنڈکرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کے ایسے معاملات کو ڈی جی سی اے کے علم میں لایا جانا چاہیے اور ان پر سخت کارروائی بھی ہونی چاہیے ۔


Share: